کوئٹہ:سریاب روڈ اوور ہیڈ بریج پربم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا

کوئٹہ:سریاب روڈ اوور ہیڈ بریج پربم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا

کوئٹہ: سریاب روڈ اوور ہیڈ برج پربم ناکارہ بناتے ہوئے دھماکا  ہو گیا۔جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار ہلاک جبکہ 15 افراد  زخمی ہو گئے۔


تفصیلات کے مطابق، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو کراچی سٹاپ پر بم کو ناکارہ بنانے کے لیے بلایا تھا جہاں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ ہو گیا جس میں دو اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد دوسرے افراد زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل لاہور میںدہشت گردوں نے پنجاب اسمبلی کے قریب چیئرنگ کراس پر ادویات ساز کمپنیوں کے احتجاجی مظاہرے کو نشانہ بنایا.خودکش دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے.

پولیس کے دو اعلیٰ افسران ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن ریٹائرڈ احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل بھی دہشت گردی کا شکار ہوئے.

نیوویب ڈیسک< News Source