کسی غیر ملکی زبان کو نہ جاننا بل گیٹس کی زندگی کا سب سےبڑا پچھتاوا

کسی غیر ملکی زبان کو نہ جاننا بل گیٹس کی زندگی کا سب سےبڑا پچھتاوا

نیویارک :کسی غیر ملکی زبان کو نہ جاننا دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی زندگی کا سب سےبڑا پچھتاوا تھا اور اب آخر کار انہوں نے اس کے لئے چینی زبان کو سیکھنا شروع کردیا ہے۔
کچھ عرصے پہلے بل گیٹس نے ایک آن لائن گفتگو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا یہ ہے کہ وہ انگلش سے ہٹ کر کوئی زبان نہیں جانتے۔ میں خود کو بہت بڑا احمق سمجھتا ہوں کہ میں کوئی غیرملکی زبان نہیں جانتا۔
اب انہوں نے چینی زبان کو سیکھنا شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے چین کے سماجی رابطے کی سائٹ وی چیٹ میں ایک پبلک اکاﺅنٹ کو تشکیل دیا ہے۔
وہاں انہوں نے ایک ویڈیو میں چینی زبان میں لوگوں کو خوش آمدید کہا اور ان پر اس اکاﺅنٹ کو فالو کرنے کے لیے زور دیا

مصنف کے بارے میں