بغیر بجلی کے اے سی جیسی ٹھنڈک پہنچانے والا میٹیریل تیار کر لیا گیا

بغیر بجلی کے اے سی جیسی ٹھنڈک پہنچانے والا میٹیریل تیار کر لیا گیا

میامی : ایک ایسی باریک تہہ تیار کر لی گئی ہے جو گرمیوں میں کسی بھی قسم کی توانائی استعمال کئے بغیر کسی ایئر کنڈیشنر جیسی ٹھنڈک فراہم کر سکتی ہے۔ گلاس اور پولیمر سے تیار کی جانے والی یہ تہہ 50 مائیکرو میٹرز سے بھی باریک ہے۔
یونیورسٹی آف کولوراڈو میں مذکورہ پروجیکٹ پر کام کرنے والے ایک محقق کہتے ہیں کہ عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ایسی اشیا کی ضرورت میں اضافہ ہوگا جو عمارتوں کو ٹھنڈا رکھ سکیں۔

اس میٹیریل کو نہ صرف بڑی عمارتوں میں ٹھنڈک پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا بلکہ یہ شمسی توانائی کے پینلز کو بھی ٹھنڈا رکھ کر ان کی عمر بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔
اسے تیار کرنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ 10 سے 20 اسکوائر میٹر کی سطح پر اس کی تنصیب ایک چھوٹے گھرانے کی ٹھنڈک پہنچانے کی ضروریات پوری کر سکتی ہے۔
یہ مٹیریل وزن میں نہایت ہلکا ہے جبکہ اس کو با آسانی موڑا جاسکتا ہے۔ تاحال اسے فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں