امن دشمنوں نے پھر لاہور میں بے گناہ شہریوں پر ظلم کی لکیرکھینچ دی

امن دشمنوں نے پھر لاہور میں بے گناہ شہریوں پر ظلم کی لکیرکھینچ دی

لاہور: دہشت گردوں نے لاہورکے بے گناہ شہریوں پر ظلم کی ایک اور لکیرکھینچ دی۔ اس پہلے بھی مختلف ادوارمیں دہشت گردکارروائیوں کے دوران بے گناہ افرادکے خون سے ہولی کھیلی گئی۔

مارچ 2016 اقبال ٹاؤن کے مشہورپارک گلشن اقبال میں خود کش دھماکے سے 71 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو ئے۔
نومبر2014،واہگہ بارڈرپر تباہ کن خودکش حملے میں رینجرز اہلکار، خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
اگست 2012میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب سری لنکن ٹیم پرحملہ ہوا،جس میں 5پولیس اہلکاروں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
2010میں داتاردباردھماکے میں 50سے زائدبے گناہ لوگ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔
دسمبر2009مون مارکیٹ دھماکہ میں ،،50سے زائدافرداجاں بحق ہوئے۔

مصنف کے بارے میں