اسلام آباد: این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار پیر اقبال شاہ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی ترین دوسرے اور تحریک لبیک تیسرے نمبر پرر ہی ہے تاہم پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر سب سے پیچھے رہی۔
For all Insafians who are feeling dejected after NA154 result, every setback is an opportunity to analyse one's mistakes, correct them & come back stronger. Successful people, institutions & nations learn from their failures.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 12, 2018
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر کارکنان کیلئے پیغام جاری کر دیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ ’یہ ان تمام کارکنان کیلئے ہے جو کہ این اے 154 کے نتیجے کے بعد مایوس ہیں ، غلطیوں کے تجزیے کے بعد ان پر قابو پا کر ہی مضبوطی آتی ہے ،کامیاب لوگ ،ادارے اور قومیں اپنی ناکامیوں سے ہی سیکھتی ہیں اور جو لوگ دل شکستہ ہو جاتے ہیں وہ کبھی واپس طاقت حاصل نہیں کر سکتے۔عمران خان کا کہناتھا کہ کئی دہائیوں پر مشتمل انصاف کیلئے سیاسی جدو جہد میں کبھی مایوس نہیں ہوا لیکن مصیبتوں کا سامنا کرنے کے بعد مزید مضبوط ہو کر آیا ،انشا اللہ 2018 کا الیکشن ہمارا ہے۔