آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف کابل میں چیف آف ڈیفنس کانفرنس شرکت کریں گے۔

اس کانفرنس میں کمانڈر یو ایس سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن او افغان آرمی چیف بھی شریک ہونگے۔ کانفرنس میں افغانستان اور خصوصا خطے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رواں ماہ 3 فروری کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا۔

اس موقع پر پاک-افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے حال ہی میں کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کو بم دھماکوں کی مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں