لودھراں کے ضمنی الیکشن میں عوام نے کارکردگی کو ووٹ دیا ، مریم اورنگزیب

 لودھراں کے ضمنی الیکشن میں عوام نے کارکردگی کو ووٹ دیا ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:  وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا لودھراں کے ضمنی الیکشن میں عوام نے کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔

احتساب عدالت میں شریف فیملی کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نااہلی کس طرح اہلیت میں تبدیل ہو رہی ہے پورا پاکستان دیکھ رہا ہے۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے انتشاری ، سازشی سیاست کو مسترد کردیا۔ پاکستان کے عوام فرق سمجھ چکی ہے۔

واضح رہے کہ لودھراں میں این اے 154کے ضمنی انتخابات کے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ نے ایک لاکھ 16ہزار 590 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔