کیا تحریک انصاف میں واقعی پھوٹ پڑنے والی ہے؟

کیا تحریک انصاف میں واقعی پھوٹ پڑنے والی ہے؟


لاہور:لودھراں کا انتخاب ہارنے کے بعد پی ٹی آئی کے اپنے ہی رہنما علی ترین کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کے خلاف نظر آتے ہیں اور ن لیگ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد تو یہ مخالفت اور بھی واضح ہوتی جارہی ہے ۔

لودھراں کا الیکشن ہارنے کے بعد یہ سوال شدت اختیار کرگیا ہے کہ کیا تحریک انصاف کے پاس ایسا کوئی بھی وہاں پر امیدوار نہیں تھا جسے علی ترین کے علاوہ ٹکٹ دیا جاتا ۔اسی سلسلے میں ایک نجی ٹی وی چینل میں عمران خان کے قریبی ترین ساتھی نعیم بخاری سے الیکشن سے پہلے یہ سوال کیا گیا تو انہوں نے ٹکٹ دینے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مخالفت کی۔

جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے ایسا جواب دیا کہ جس سے چیئرمین تحریک انصاف کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوجائے اور اب یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ شائد تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے والی ہے۔پروگرام میں جب نعیم بخاری سے سوال کیا گیا کہ کیا لودھراں میں علی ترین کے علاوہ کوئی اور امیدوار نہیں تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ’ کیونکہ کہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیدیا گیا ہے اس لئے عمران خان کو ان سے فاصلے بڑھا لینے چاہئیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’ میں اس معاملے میں بہت کلیئر ہوں کہ کیا اس علاقے میں کوئی ایک ورکر نہیں جس کو ٹکٹ دیا جاسکتا ہوں،خاندانی سیاست پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کیوں خفا ہیں کہ ن لیگ نے ایک ایسی خاتون کو ٹکٹ دیا جو کہ بیمار ہیں ‘۔

خیال رہے کہ نعیم بخاری نے یہ باتیں لودھراں الیکشن سے پہلی کی تھی جبکہ گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار اقبال شاہ کے ہاتھوں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔