'اس دن انصاف کی امید ہو گی جس دن مشرف کٹہرے میں ساتھ کھڑا ہو گا'

'اس دن انصاف کی امید ہو گی جس دن مشرف کٹہرے میں ساتھ کھڑا ہو گا'

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ووٹ کو عزت دو اور اپنی عزت بچاؤ، عوامی عدالت نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

انہوں نے کہا اللہ ہر جگہ نواز شریف کی مدد کر دیتا ہے اور لودھراں کا فیصلہ ملک بھر کے مکمل بینچ کا ہے۔ ان کا کہنا تھا اس دن انصاف کی امید ہو گی جس دن مشرف میرے ساتھ کٹہرے میں ہو گا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا طاہر القادری مہمان اداکار ہیں جو ایئر ٹکٹ مانگتے ہیں جبکہ زرداری کی طرح آپ بھی پارٹی پر قبضہ کر لیں گے کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں کپتان نہیں بلکہ کیپٹن ہوں اور مجھے کپتان نہ کہیں اور آصف زرداری خالی ہاتھ آئے تھے لیکن میں گدی نشین ہوں مجھے حکومت نہیں بلکہ گدی سے زیادہ پیار ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں