گوجرانوالہ میں وزیر آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ میں وزیر آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ: پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد میں قینچی موڑ کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ایک ویگن سے ٹکرا گئی۔  حادثے میں ویگن کے ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال وزیر آباد اور ڈی ایچ کیو اسپتال گجرانوالہ منتقل کر دیا جبکہ 8 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار مسافر ویگن قلعہ دیدار سنگھ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ قینچی موڑ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوع سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں