ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ایک بار پھر معروف لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے گھر گئے اور ان کی عیادت کی۔ شاہ رخ دلیپ کمار کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں وہیں لیجنڈ اداکار نے بھی بالی وڈ بادشاہ کو اپنا منہ بولا بیٹا بنا رکھا ہے اور ہر بار ہی شاہ رخ سے ملاقات کر کے ان کی طبیعت خوشگوار ہو جاتی ہے۔
دلیپ کمار ان دنوں علالت کے باعث گھر تک محدود ہیں اور گذشتہ روز بالی وڈ کنگ نے ان کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔
.@iamsrk came to visit Saab at home today. -FF pic.twitter.com/GLrnqu1Ln2
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) February 12, 2018
اس موقع پر لی گئی دونوں کی ایک تصویر دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی جس میں دلیپ کمار کافی کمزور بھی نظر آ رہے ہیں۔
Saab is doing well. -FF ( FF signature means the tweet was posted by @faisalMouthshut on behalf of Dilip Kumar)
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) February 12, 2018
ایک دوسری ٹوئیٹ میں اس بات کی وضاحت کر دی گئی کہ یہ تصویر دلیپ کمار کی جانب سے فیصل فاروقی نے شیئر کی ہے اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ 'صاحب کی طبیعت اب بہتر ہے'۔
یاد رہے کہ 95 سالہ دلیپ کمار گذشتہ برس اگست میں بھی طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر کچھ دن اسپتال میں داخل رہے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں