سعودی عرب میں بچوں کے ناموں میں "محمد " اور بچیوں کے ناموں میں "حور" سب سے زیادہ رکھا گیا

سعودی عرب میں بچوں کے ناموں میں

ریاض:پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں اور بچیوں کے نام رکھنا بھی ایک اہم کام ہے ۔ سعودی عرب میں بھی کسی نوزائید ہ بچے یا بچی کا نام رکھنے کے حوالےسے اپنی ثقافت ، مذہب قبیلے کو مدنظر رکھا جاتاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ احوال مدنیہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں پیدا ہونے والے بچوں کے سب سے زیادہ نام” محمد“ اوربچیوں کے ”حور“ رکھے جارہے ہیں۔

 1438ھ کے اعدادوشمار کے مطابق  بچوں میں محمد، عبداللہ اور عبدالعزیز جبکہ بچیوں میں حور، غنی اور ترف ناموں کا رواج زیادہ ہے۔ عام حلقوں میں بچوں کو علی، فہد، سلمان، خالد ، عمر ، عبدالرحمان اور سعود کے نام دیئے جارہے ہیں جبکہ بچیوں میں جود، نورة، سارة، کیان، فاطمہ، ریماءاور جوری زیادہ مقبول ہیں۔