پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا:آرمی چیف

پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا:آرمی چیف

راولپنڈی: پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ہے ، علاقائی امن و سلامتی کا راستہ پر امن افغانستان سے ہو کر گزرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں ہونے والی چیف آف ڈٰیفنس کانفرنس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب  کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر دیا ، صرف ملک نہیں خطے ترقی کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلحہ افواج ملکی دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں ، کلبھوشن یادیو بھارت کی پاکستان میں مداخلت میں واضح ثبوت ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ تمام چیلنجز سے مشترکہ جدوجہد کے ساتھ نمٹا جا سکتا ہے۔