پی ایس ایل 3 سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم کی داتا دربار پر حاضری

پی ایس ایل 3 سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم کی داتا دربار پر حاضری

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل روحانی آسودگی کے لیے لاہور قلندرز کے سکواڈ میں موجود کھلاڑیوں نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دی۔
لیگ سپنر یاسر شاہ ، جارح مزاج بلے باز فخر زمان اور عمر اکمل نے سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا ،لاہور قلندرز کے چیئر مین راناا فواد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

0992bdcc6885f0580f33846791f69abe


حضرت داتا گنج بخش ؒ 11ویں صدی کے فارسی صوفی بزرگ اور عالم تھے ، وہ 990ئ میں افغانستان کے شہر غزنی میں پیدا ہوئے ،اس وقت افغانستان پر مسلم بادشاہ محمود غزنوی کی حکومت تھی اور اپنی وفات کے بعد لاہور میں دفن ہوئے۔ہر سال مذہبی علمائ،صوفی اور لاکھوں عقیدت مند ان کے عرس میں شرکت کیلئے لاہور آتے ہیں۔