عاصمہ جہانگیر آہوں ، سسکیوں میں سپرد خاک ، وکلا ، سول سوسائٹی کی نماز جنازہ میں شرکت

عاصمہ جہانگیر آہوں ، سسکیوں میں سپرد خاک ، وکلا ، سول سوسائٹی کی نماز جنازہ میں شرکت

کراچی : انسانی حقوق کی علمبردار اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی علامت عاصمہ جہانگیر کو آہوں ، سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، وکلا ، سول سوسائٹی ، سیاستدانوں ، شہریوں کی بڑی تعداد  نے شرکت کی ، نمازجنازہ حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی ۔

جدوجہد کی علامت عاصمہ جہانگیر کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، انسانی حقوق کی علمبردار کے سفر آخرت پر ہر آنکھ اشکبار نظر آئی۔

وکلا ، سول سوسائٹی ، سیاستدانوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد جنازے کو کندھا دینے پہنچی ، عاصمہ جہانگیر کو بیدیاں روڈ پر ان کے فارم ہاؤس میں سپرد خاک کیا گیا۔

بے سہارا اور مظلوموں کی آواز بننے والی عاصمہ جہانگیر نے 66 برس عمر پائی ،11 فروری کو دماغ کی شریان پھٹنے سے دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔