جتنی بارمیں الیکشن ہارا،اتنی بارکوئی نہیں ہارا،عمران خان

جتنی بارمیں الیکشن ہارا،اتنی بارکوئی نہیں ہارا،عمران خان

سرگودھا : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں جتنی بارمیں الیکشن ہاراہوں اتنی بار کوئی نہیں ہارا۔ جوہارسے ڈرجاتاہے وہ نوازشریف بن جاتاہے۔
سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں سوچ رہاتھا کہ کیاہم کسی اور ملک میں الیکشن ہارے ہیں۔ایک بچے نے پہلی بارالیکشن لڑااور 90ہزارووٹ لیے۔جو ہارکر خود نہیں سنبھال سکتااس کوجیتنا نہیں چاہیے۔انہوں نے کہاکہ لودھرں الیکشن کے بعد سوچ لیاکہ آب آگے کیسے بڑھنا ہے۔مجھے آئندہ پلان کے لیے 350نوجوان درکار ہیں۔پی پی 30میں ضمنی الیکشن کیلئے 350نوجوانوں کوتیاری کرواو¿ں گا۔عمران خان نے کہاکہ کسی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہوتاکہ باپ لیڈرہوتوبیٹا یابیٹی بھی لیڈربن جائے۔
جہاں میرٹ نہ ہو وہاں نوازشریف کی جگہ مریم یا حمزہ آجاتے ہیں اور بلاول بھٹو بھی پارٹی سربراہ بن جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ جھوٹا انسان کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف ایک ہی بات کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟ انہوں نے واضح کیاکہ عزت اور ذلت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ جتنی بارمیں ہاراہوں اتنی بارپاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں ہارا۔جوہارسے ڈرجاتاہے وہ نوازشریف بن جاتاہے۔لودھراں الیکشن میں کارکنان نے روناشروع کردیا۔مجھے لگا جیسے ہم کسی اور ملک میں ہارگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے بغیرترقی ممکن نہیں۔شریفوں اور زرداریوں نے صرف ملک کولوٹاہے۔