فیس بک پر ناپسندہ کمنٹس روکنے کیلئے ”ڈاون ووٹ “ فیچر متعارف

 فیس بک پر ناپسندہ کمنٹس روکنے کیلئے ”ڈاون ووٹ “ فیچر متعارف

نیویارک: سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے ناپسندیدہ کمنٹس کیخلاف ”ڈاون ووٹ “ فیچر متعارف کرا دیا۔
رپورٹس کے مطابق فیس بک نے فی الحال اسے تجرباتی طور پر متعارف کرایا ہے جو کہ امریکا میں صرف 5 فیصد اینڈروئیڈ صارفین کے پاس ظاہر ہوا ہے۔ اس فیچر میں رپلائی اور لائک کے ساتھ ڈاون ووٹ کا اضافی بٹن شامل کیا گیا ہے۔ اس بٹن کو دبانے سے تین آپشن سامنے آتے ہیں، ڈاون ووٹ پر بٹن دبانے پر صارفین Offensive، Misleading یا Off-Topic کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد فیس بک ایسی پوسٹوں اور کمنٹس کو ٹریک کر کے پوسٹ ختم کر سکتا ہے یا ایسی پوسٹ کرنے والے صارفین پر پابندی بھی لگا سکتا ہے۔ڈاو¿ن ووٹ کا یہ بٹن Dislike ظاہر کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس کا مقصد فیس بک کو کسی کمنٹ یا پوسٹ کی بہت آسان طریقے سے رپورٹ کرنا ہے۔ڈاو¿ن ووٹ کا بٹن پبلک پیجیز کی پوسٹ اور کمنٹس پر ظاہر ہو رہا ہے۔ گروپس میں کی جانے والی پوسٹ پر فی الحال یہ کام نہیں کر رہا، فیس بک تنگ کرنے والے اشتہارات اور جعلی خبروں سے نپٹنے کے لیے بھی کافی کام کررہا ہے۔