انگلش پلیئرز پٹیل اور فن پی ایس ایل 3 کا حصہ بن گئے

انگلش پلیئرز پٹیل اور فن پی ایس ایل 3 کا حصہ بن گئے

لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث انگلش پلیئرز سمیت پٹیل اور اسٹیون فن کی خدمات حاصل کر لیں۔ دونوں کھلاڑیوں کو سری لنکا کے اسیلا گونارتنے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی کی جگہ شامل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکن آل راو¿ نڈر اسیلا گونا رتنے کی عدم دستیابی پر انگلش آل راو¿نڈر سمیت پٹیل کی خدمات حاصل کر لیں، تجربہ کار انگلش کرکٹر نے 214 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 4174 رنز بنانے کیساتھ 178 شکار بھی کئے ہیں، سری لنکن پلیئر قومی تربیتی کیمپ کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن نہیں کر سکیں گے۔
دوسری جانب انگلش فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کی کا?نٹی مصروفیات کے باعث فرنچائز نے پورے ٹورنامنٹ میں اسٹیون فن کی خدمات سے فائدہ اٹھائے گی، قبل ازیں ڈرافٹ میں انہیں جزوی طور پر خلا پر کرنے کیلیے کال کیا جانا تھا لیکن ڈیوڈ ولی کسی میچ کیلیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ ان کے ہموطن اسٹیون فن ہی اسکواڈ میں شامل رہیں گے۔