فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی عدالتی پلیٹ فارم پر آمنے سامنے

فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی عدالتی پلیٹ فارم پر آمنے سامنے

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی عدالتی پلیٹ فارم پر آمنے سامنے آگئے ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کیخلاف دھوکہ دہی ، فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی عدالتی پلیٹ فارم پر ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہوگئے۔

رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فاروق ستار کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت فراڈ اور غداری کا کیس فائل کریں گے۔

انھوں نے موقف اپنایا کہ فاروق ستار نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے پارٹی آئین میں تبدیلی کی ہے اور اس کیلئے آئینی راستہ نہیں اپنایا۔