سنی لیون کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

سنی لیون کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کی حال ہی میں لی گئی سیلفی نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر دھوم مچادی۔
تفصیلات کے مطابق سنی لیون کی سیلفی میں ایسی تو کوئی خاص بات نہیں صرف ان کی آنکھیں گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل جاگنے کی وجہ سے لال ہورہی ہیں اور ان کی نیند سے بھرپور خوبصورت لال آنکھوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ تصویر کے ساتھ سنی لیون نے لکھا جب آپ 24 گھنٹوں سے سوتے نہیں ہیں اس وقت آپ کا چہرہ ایسا ہوجاتا ہے لیکن زندگی پھر آپ کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور آپ اپنے دل کی مانتے ہیں۔

027720a88f578a1df8aaa042da8b3c03


واضح رہے کہ سنی لیون بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ ہیں اور ان کے کام کرنے کے اوقات انتہائی سخت ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون جہاز میں موجود ہیں اور مسلسل سفر اور کام کرنے کی وجہ سے سو نہیں سکیں تاہم ان کے لیے نیند سے زیادہ ان کا کام اہم ہے۔