امریکی ڈرگ لارڈ ایل چیپو کو سزا سنا دی گئی

امریکی ڈرگ لارڈ ایل چیپو کو سزا سنا دی گئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ نیویارک ٹائمز۔۔۔

نیویارک : صدی کے سب سے بڑے مقدمے میں سمگلر ایکل چیپو کو عمر قید کی سخت ترین سزا سنا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تعلق رکھنے والے 61 سالہ جیکن ایل چیپو گزمین کو امریکی ریاست نیویارک میں ایک جیوری نے صنعتی بنیادوں کی سمگلنگ کرنے پر عمر قید کی سزا سنا دی ۔

ڈرگ لارڈ ایل چیپو اپنی سزا امریکہ کی ہائی سیکیورٹی جیل میں پوری کرے گا۔ کیونکہ اس سے قبل وہ اپنے آبائی ملک میکسیکو میں دو بار انتہائی ہائی سیکیورٹی کی جیلیں توڑ کر فرار ہو چکا ہے ۔

اسے 2017 میں گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کیا گیا تھا ۔ ایل چیپو کے خلاف مقدمے میں پچاس سے زائد گواہوں کو پیش کیا گیا جنہوں نے منشیات سمگلنک کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑا اور عدالت کو بتایا کہ کیسے ایل چیپو اربوں ڈالر کی کوکین ، ہیروئن ، میتھ اور میریجوانا امریکہ میں سمگل کرتاتھا۔

ایل چیپو کے اس وقت اثاثوں کی قیمت ایک ارب ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے ۔