افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا
کیپشن: مذاکرتی ٹیم میں مولوی ضیاء الرحمان، مولوی عبدالسلام حنفی اور شیخ شہاب الدین شامل ہوں گے، ترجمان۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کابل: افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ آگے لے جانے کے لئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے جاری بیان میں کہا ہے کہ افغان طالبان سربراہ امیر ہیبت اللہ آخونزادہ کی مشاورت سے ملا برادر نے مذاکراتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

ذبیخ اللہ مجاہد کا مزید کہنا ہے کہ اب تک مذاکرات اہم مسائل سے متعلق درست سمت کی جانب جا رہے ہیں۔ افغان طالبان ترجمان نے کہا کہ مذاکرتی ٹیم میں مولوی ضیاء الرحمان، مولوی عبدالسلام حنفی اور شیخ شہاب الدین شامل ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ملا عبداللطیف منصور، ملا عبدالمنان عمری، مولوی امیر خان متقی، ملا محمد فاضل مظلوم، ملا خیرالله، مولوی مطیع الحق، ملا محمد انس حقانی، ملا نورالله، مولوی محمد نبی اور ملا عبدالحق امریکا کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔