ریاض : سعودی فرامانرواہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان میں معاہدوں کا تمام تر اختیار اپنے وزارء کو تفویض کر دیا ہے ۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں اہم ترین فیصلے کیے گئے ۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرپیٹرولیم خالد الفالح پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کریں گے جبکہ عجائب گھر اور آثار قدیمہ کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے اختیار بھی سیاحت کے سربراہ کو دے دیا گیا ہے ۔
سعودی عرب کے وزیپیٹرولیم خالد الفالح کا کہناہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں پیڑول اور گیس کے ذخائر تلاش کرگا جس کے لیے سکیموں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔مستقبل میں سعودی آرامکو کو دنیا بھر میں تیل اور گیس کے حوالے سے اپنا کام پھیلائے گی۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔اس دورے میں متعدد نئے منصوبوں کے بارے میں اور سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کے بارے میں اہم اعلان کیا جائیگا۔