کویت نے طویل ترین جھنڈے کا ریکارڈ قائم کر دیا

کویت نے طویل ترین جھنڈے کا ریکارڈ قائم کر دیا

کویت سٹی : کویتی طالبعلموں نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق کویت نے طویل ترین جھنڈے کا ریکارڈ گیننز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا ہے ۔ 4000 کویتی طلبہ نے 2019 میٹر لمبے جھنڈے کے ساتھ پریڈ کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔ 

تقریب مبارک الکبیر گورنریٹ میں منعقد ہوئی جس میں کویتی وزیراتعلیم حامد العازمی نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں مختلف  اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی ۔

جن میں شہری دفاع، وزارت دفاع، وزارت داخلیہ ، محکمہ فائر ، بلدیہ ، وزارت اطلاعات و نشریات اور دیگر کئی اہم اداروں کے سربراہان شامل تھے۔تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ یہ امیر کویت کے مںصب کے 13 سالہ تقریبات کا حصہ تھیں ۔

عالمی گیننز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے منتظمین بھی اس تقریب میں شامل تھے ۔