سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان

سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان
کیپشن: ڈیجیٹل میڈیا رسمی میڈیا پر حاوی ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو کنٹرول کیا جائے گا، وزیر اطلاعات۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کو نفرت نہیں پھیلانے دیں گے جبکہ سوشل میڈیا پر فتوے اور دھمکیاں دینے پر بعض افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز باتوں کو عام میڈیا پر بہت حد تک کنٹرول کر لیا ہے۔ ایسا طریقہ بنا لیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر بھی نفرت انگیز تقاریر روک پائیں گے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا رسمی میڈیا پر حاوی ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کو کنٹرول کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے ہم منظم طریقے سے بڑھے ہیں۔ ڈائیلاگ بنیادی شرط ہے اور جو ڈبیٹ کرتا ہے اس کے خلاف فتوے دیے جاتے ہیں اور کسی کو حق نہیں کہ دوسروں کی آزادی سلب کرے۔