لاہور کی خوبصورتی اور رونق کی علامت جنگلی کبوتروں کی تعداد میں حیران کن کمی

لاہور کی خوبصورتی اور رونق کی علامت جنگلی کبوتروں کی تعداد میں حیران کن کمی
کیپشن: image by facebook

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی خوبصورتی اور رونق میں اضافہ کرنے والے جنگلی کبوتروں کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مال روڈ ، الحمرا ہال ، حضرت داتا ہجویری گنج بخش کے مزار پر ڈیرہ جمائے جنگلی کبوتر جہاں کی شہر کی خوبصورتی بڑھاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اس کی رونق کا بھی سبب بنتے ہیں لیکن گزشتہ کچھ مہینوں سے ان کبوتروں کی تعداد میں حیران کن کمی واقع ہونا شروع ہوگئی ہے ۔

مال روڈ پر کبوتروں کو دانا ڈالنے والے شہری نے بتایا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ کبوتروں کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے ، روزانہ جب میں صبح سویرے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کے لیے آتا ہوں تو دو سے تین کبوتر مرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس کی بڑی وجہ ماحولیاتی اور مواصلاتی آلودگی ہے۔

وائلڈ لائف پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ کبوتر ایسے جانوروں میں شامل نہیں ہیں جن کو نایاب سمجھا جاتا ہے اور نہی حکومت کی جانب ان کبوتروں کی حفاظت کے لیے کوئی خاص گائیڈ لائن ہے۔