لاہور میں پانچ بڑی سکرینز پر پی ایس ایل کے میچز براہ راست دکھائے جائیں گے ، ذرائع

لاہور میں پانچ بڑی سکرینز پر پی ایس ایل کے میچز براہ راست دکھائے جائیں گے ، ذرائع
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

دبئی : پاکستان سپر لیگ کے سیزن فور کی تقریب رونمائی ہو چکی ہے اور کرکٹ کی دنیا کے جگمگاتے ستارے 14 مارچ سے پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔پی ایس ایل کے ابتدائی میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے تمام کھلاڑیوں نے دبئی میں ڈیرے بھی ڈال لیے ہیں ۔


پہلے مقابلے میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ افتتاحی تقریب کے بعد آمنے سامنے ہو نگی ۔لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ میچ اور اس سمیت پی ایس ایل کے تمام میچز لاہور میں پانچ پارکس میں بڑی اسکرینز لگا کر دکھا جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے میچز گریٹر اقبال پارک ، جیلانی پاک ، گلشن اقبال پارک ،جوہر ٹاؤن پارک اور آئیڈیل پارک میں بڑی سکرینز لگا کر براہ راست دکھائے جائیں گے۔