سب کہیں مجھ کو اکیلے ہی نہ چھوڑ جائیں، کترینہ کیف ہم سفر نہ ملنے پر افسردہ

سب کہیں مجھ کو اکیلے ہی نہ چھوڑ جائیں، کترینہ کیف ہم سفر نہ ملنے پر افسردہ
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف نے اداکاروں کی شادیوں کے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب کہیں مجھ کو اکیلے ہی نہ چھوڑ جائیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں شادیوں کے سیزن کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ سب اداکاروں کی دھڑا دھڑ شادیاں ہورہی ہیں ۔

میں سب کو یہ کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے اکیلے مت چھوڑ جانا ، یاد رہے کہ بالی ووڈ سٹار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شادی کے بندھن میں بندھے اس کے بعد نک جونز اور پریانکا چوپڑا نے شادی رچائی پھر بالی ووڈ سٹار انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شادی کی ۔