حکومت کو 6 ماہ ہو گئے لیکن کچھ ڈلیور نہیں کر سکی ، خورشید شاہ

حکومت کو 6 ماہ ہو گئے لیکن کچھ ڈلیور نہیں کر سکی ، خورشید شاہ
فوٹو فائل

اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت اپنی ناکامی سے دھیان ہٹانے کے لیے گالم گلوچ کی سیاست پر آ گئی ہے .


پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 6 ماہ ہو گئے لیکن ڈلیور کچھ نہیں کیا۔ حکومت اپنی ناکامی سے دھیان ہٹانے کیلئے گالم گلوچ پر آ گئی ہے ۔پیپلز پارٹی رہنما خورشید نے کہا کہ  بتایا جائے حکومت سے  کون این آرا ومانگ رہا ہے؟

علیم خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس  اے ٹی ایم کے بل بوتے پر عمران خان نے الیکشن لڑا آج وہ اندر ہے۔ملک کا پہلا وزیر اعظم ہے جو خود آئی ایم ایف کے پاس بھکاری کی طرح گیا ۔

شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے نکالنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیبل اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ حکومت کی مہربانی نہیں ہے بلکہ یہ اپوزیشن کا حق ہے اور اگر حکومت نے شہباز شریف کو عہدے دے ہٹایا تو ہم حکومت نہیں چلنے دیں گے ۔