عاطف اسلم کے نئے گانے بارشیں کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

عاطف اسلم کے نئے گانے بارشیں کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: image by facebook

ممبئی : پاکستانی معروف گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے بارشیں کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے نئے گانے کو بھارت کی معروف اداکارہ نشرت بھاروچہ پر فلمایا گیا ہے ، گانے کے پوسٹر میں اداکارہ کو عاطف اسلم کی گود میں لیٹے دیکھا جا سکتا ہے ۔

گانے کی ویڈیو میں عاطف اسلم کو ایک ڈارک روم میں دکھایا گیا ہے جہاں وہ محبت بھر ے لمحات گزار رہے ہیں جبکہ ساحل سمندر کے مناظر بھی ٹریلر میں شامل کیے گئے ہیں۔