آئی سی سی نے شینن گبریل پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی

آئی سی سی نے شینن گبریل پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی ٹوئٹر

سینٹ لوشیا: آئی سی سی نے ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر شینن گبریل پر4میچزکی پابندی عائد کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کپتان جوئے روٹ کیساتھ بد تمیزی فاسٹ باؤلر شینن گبریل کو مہنگی پڑ گئی اور ان پر چار میچز کی پابندی عائد کر دی ۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے  تیسرے ٹیسٹ میچ میں فاسٹ باؤلر شینن گبریل نے انگلش کپتان جوئے روٹ کو  ہم جنس پرست کہا جس پر آئی سی سی ایکشن لیا اور ان پر 4 میچز کی پابندی عائد کر دی ۔

81ed70c82c25400dc90103340d8a6d8b

شینن گبریل انگلینڈ کےخلاف 4 ون ڈے میچز نہیں کھیل سکیں گے اس کیساتھ آئی سی سی نے ان پر  3ڈی میرٹ پوائنٹس اورمیچ فیس کا75فیصدجرمانہ بھی عائد کر دیا ۔