پاکستانی خواتین کا امن کیلئے نہایت موثر کردار ہے، امریکی نائب سیکریٹری

پاکستانی خواتین کا امن کیلئے نہایت موثر کردار ہے، امریکی نائب سیکریٹری
کیپشن: ایلس ویلز نے اقوام متحدہ میں پاکستانی خواتین ’پیس کیپرز‘ کی کارکردگی کی خوب تعریف کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی نائب سیکریٹری ایلس ویلزکا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین کا امن کے لیے کردار نہایت متاثرکن ہے۔ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز بھی پاکستانی خواتین سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔ ایلس ویلز نے پاکستانی خواتین کے امن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کا کردار نہایت متاثر کن ہے اور امن کیلئے ان کی خدمات کلیدی ہیں۔

ایلس ویلز نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستانی خواتین ’پیس کیپرز‘ کی کارکردگی کی خوب تعریف کی گئی۔ پاکستانی خواتین کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

پاک فوج کی خواتین اہلکاروں کے پہلے 15 رکنی دستے کو گزشتہ ہفتے بہترین کارکردگی پر تمغوں سے بھی نوازا گیا جب کہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کا 16 فروری سے چار روزہ دورہ بھی ان خدمات کا اعتراف ہے۔