آٹا و چینی بحران کی انکوائری رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے، مریم اورنگزیب

 آٹا و چینی بحران کی انکوائری رپورٹ پارلیمان میں پیش کی جائے، مریم اورنگزیب
کیپشن: عمران مافیا نے 18 ماہ میں چینی اور گندم کی قلت پیدا کر کے ناجائز منافع کمایا، مریم اورنگزیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مریم اورنگزیب نے آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی انکوائری رپورٹ پارلیمان میں پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مافیا کو پتہ ہونا چاہئے کہ اُن کی چوری اور کرپشن کا عوام کو پتہ چل چکا ہے، کیا عمران خان نے انکوائری میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی لی اور ان سے کتنی چینی اور آٹا برآمد ہوا عوام کو بتایا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران مافیا نے 18 ماہ میں چینی اور گندم کی قلت پیدا کر کے اور قیمت بڑھا کر کتنا ناجائز منافع کمایا، آپ کی قیادت میں پاکستان خطے میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں لیڈ کرے گا۔