48سال بعد معروف ٹیم پاکستان پہنچ گئی

48سال بعد معروف ٹیم پاکستان پہنچ گئی

لاہور:سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کی قیادت میں دنیا کے تاریخی مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی)کی ٹیم48سال بعد 7روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی۔

لاہور قلندرز اور ایم سی سی کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔لاہور ائیرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ ٹیم کی قیادت کمار سنگاکارا کر رہے ہیں جو 11سال بعد پاکستان آئے ہیں جب کہ مارلی بون کرکٹ کلب کی ٹیم 48سال بعد پاکستان پہنچی ہے۔انگلینڈ کا تاریخی لارڈز کرکٹ گرانڈ مارلی بون کرکٹ کلب کی ہی ملکیت ہے اور مارلی بون کلب کو کرکٹ قوانین کے ضامن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ایم سی سی کی ٹیم دورے میں لاہور میں چار میچز کھیلے گی۔

جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ایم سی سی کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ایم سی سی 16فروری کو پاکستان شاہینز کے خلاف ون ڈے میچ کھیلے گی، 17فروری کو ناردرن اور 19فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔تینوں میچز ایچی سن کالج میں کھیلے جائیں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کی متعلقہ فرنچائزز کے ساتھ مصروفیات کے سبب پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عاکف جاوید، حیدر علی، محمد محسن، سیف بدراورعمر خان کی جگہ احسان عادل، محمد اصغر، عمران بٹ، محمد عرفان خان اور ساجد خان کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

مارلی بون کرکٹ کلب کے خلاف 12 رکنی اسکواڈ کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں۔دوسری طرف مارلی بون کرکٹ کلب اور ناردرن کے درمیان میچ 17 فروری کو ایچیسن کالج میں کھیلا جائے گا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز کے ساتھ مصروفیت کے باعث ناردرن کے اسکواڈ میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ موسیٰ خان کی جگہ منیر ریاض کو اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ نوجوان کرکٹر نے قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے 6 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔14 فروری کو ایم سی سی اور لاہور قلندرز کے مابین ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائیگا۔16 فروری اور: ایم سی سی اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا ون ڈے کھیلا جائیگا۔17 فروری کو ایم سی سی اور ناردرن کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔19 فروری کو ایم سی سی اورملتان سلطانز کے مابین ٹی ٹوئنٹی کھیلا جائیگا۔