'را' کے سابق سربراہ نے کشمیریوں پر ظلم کرنے والی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

Former RAW chief, Modi government, PM Modi, Kashmir, Pakistan, Imran Khan, General Bajwa

نیو دہلی: مقبوضہ وادی پر غاصبانہ تسلط اور جبر کرنے والی مودی سرکار کو 'را' کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے حقیقت کا آئینہ دکھا دیا۔

ایک انٹرویو میں اے ایس دلت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سلب کرنے سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے جنگی جنون میں مبتلا بی جے پی حکومت کو پاکستان سے مذاکرات کا بھی مشورہ دیا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت کو پاکستان کے لیے بہترین اور بھارت کے ساتھ امن کے لیے موزوں قرار دیا۔

انہوں نے دونوں ممالک میں تنازعات کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کو ہی واحد راستہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے پیغامات میں متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو اُس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اگر بھارت نے غلطی سے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو پاک فوج دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔