الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں ردوبدل کردیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں ردوبدل کردیا

پشاور : الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول میں ردوبدل کردیا ہے ، 

تفصیلات کے مطابق اب سینیٹ کے کاغذات جمع کروانے کے وقت میں اضافہ کردیا گیا ہے ،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہناتھاکہ  تاریخ میں توسیع امیدواروں کی سہولت کیلئےکی گئی، جبکہ پشاور  میں سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔

سینیٹ انتخابات کیلئے 94 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے۔ محسن عزیز،ثانیہ نشتر،فرزانہ جاوید،زبیر علی،سدیر الرحمان نے کاغذات وصول کر لیے ہیں ۔کاغذات وصولی میں قاضی محمد انور،عبدالطیف،نصر اللہ وزیر درشن سنگھ ،ولسن وزیر نجی اللہ خٹک شامل ہیں ۔ 

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخواسے سینیٹ الیکشن کیلئے 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے  ہیں ، پی ٹی آئی کے حامد الحق نے ٹیکنو کریٹ  کیلئے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں ، جے یو آئی کی نعیمہ کشور نے خواتین کی نشست کیلئے کاغذات جمع کردیئے ہیں ۔ 


پشاور کی  جنرل نشست کیلئے  نجیب اللہ خلیل نے آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کرائے ہیں ۔