شلپا شیٹھی کے شوہر پرغیر اخلاقی فلموں کا گروہ چلانے کا الزام

شلپا شیٹھی کے شوہر پرغیر اخلاقی فلموں کا گروہ چلانے کا الزام

 ممبئی:  شلپا شیٹھی کے شوہر پرغیر اخلاقی فلمیں بنانے کے لیے گروہ چلانے کا الزام عائد کر دیا گیا  ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل ممبئی پولیس نےغیر اخلاقی فلمیں ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں ایک بھارتی اداکارہ سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا تھا، اسی سلسلے میں ایک اور بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پر غیر اخلاقی فلموں کا گروہ چلانے اور ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔
اداکارہ نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر اخلاقی فلمز بنانے کے سلسلے میں جس شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مشہور بزنسمین راج کندرہ کا اسسٹنٹ ہے، غیر اخلاقی فلمز بنانے کے پیچھے شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرہ کا ہاتھ ہے لہذا انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔
خیال رہے کہ ان الزامات کی حقیقت بارے تاحال بھارتی پولیس تحقیقات میں مصروف ہے اور آنیوالے دنوں میں ان الزامات  حقیقت سامنے آ جائے گی۔