محمد حفیظ کےرضوان کیلئے تعریفی کلمات سرفراز احمد برداشت نہ کر پائے

محمد حفیظ کےرضوان کیلئے تعریفی کلمات سرفراز احمد برداشت نہ کر پائے

لاہور:محمد رضوان کی   تعریف  قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو  کچھ خاص  پسند نہ آئی۔

 جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان کی شاندار سنچری نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔جس کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے محمد رضوان کی تعریف کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اسی دوران قومی ٹیم کے معروف کھلاڑی محمد حفیظ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے محمد رضوان کی تعریف کی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں محمد حفیظ نے رضوان کو سنچری بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہیں لیکن میں حیران ہوں کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ تمام کرکٹ فارمیٹس  میں پاکستان کے نمبرون وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔

حفیظ کی طرف سے سے محمد رضوان کیلئے تعریفی کلمات  سرفراز احمد سکو کچھ خاص پسند نہ آئے اور انہوں نے لکھا کہ حفیظ بھائی صاحب! امتیاز احمد،  وسیم باری،  تسلیم عارف،  سلیم یوسف،  معین خان اور  راشد لطیف سے لیکر کامران اکمل اور اب  رضوان تک جو بھی پاکستان کے لیے کھیلا وہ نمبر ون ہی رہا ہے اور اسی لیے ان کی عزت کی جاتی ہے۔

واضح  رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے بہترین سینچری اسکور کی تھی جس سے پاکستان کو فتح مل سکی تھی۔ محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں تھری فیگر اننگز کھیل کر تمام فارمیٹس میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی اورنیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کے بعد دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔