بھارتی اداکارہ دیا مرزاکی دوسری شادی

بھارتی اداکارہ دیا مرزاکی دوسری شادی
سورس: File photo

ممبئی ، بھارتی اداکارہ  دیا مرزا دوبارہ شادی کرنے والی ہیں ۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیا مرزا   15 فروری کو پھر سے دلہن بننے والی ہیں ۔ان کی دوسری شادی ممبئی کے بزنس مین ویبھووریکھی سے ہورہی ہے ۔ 

دیا مرزا کی دوسری شادی کی تقریب میں صرف ان کے گھر والے اورقریبی دوست شرکت کریں گے  ۔ 

بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے اپنی شادی کے پانچ سال بعد سال 2019 میں پروڈیوسرساحل سنگھا سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ۔

خیال رہے کہ دیا مرزا کو آخری بار فلم 'تھپڑ' میں دیکھا گیا تھا اور  آج کل وہ ایک تیلگو فلم 'وائلڈ ڈوگ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔