کتوں کی چوری کے واقعات میں 170 فیصد اضافہ، اطلاع دینےپر 44 لاکھ انعام

کتوں کی چوری کے واقعات میں 170 فیصد اضافہ، اطلاع دینےپر 44 لاکھ انعام
کیپشن: کتوں کی چوری کے واقعات میں 170 فیصد اضافہ، اطلاع دینے پر 44 لاکھ انعام
سورس: فائل فوٹو

لندن : کورونا وائرس کوویڈ 19 کے دوران کتوں کی کچھ بریڈز کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے نتیجے میں کتوں کی چوری کے واقعات میں 170 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جبکہ نارتھ شائر کی ایک فیملی نے گمشدہ کتوں کے جوڑے کے بارے میں اطلاع دینے والے کیلئے 44 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

 سمانتھا ہیٹن کی 18 ماہ کی بیگل سٹار گزشتہ ماہ راچڈیل میں اس کے گھر سے چوری ہو گئی تھی۔ چور رات کو اس کے گھر میں داخل ہوئے تھے جب وہ باتھ روم میں تھی۔ سمانتھا نے چوری کا یہ واقعہ پولیس کورپورٹ کر دیا تھا، اب وہ اپنی اس کتیا کی تلاش میں دن گزار رہی ہے۔

 آئی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے کہا کہ اس کا خالی بستر دیکھنا میرے لئے واقعی مشکل ہے۔ مجھے اسے وہاں سے ہٹانا پڑے گا کیونکہ یہ میرے لئے پریشان کن ہے۔ مجھے شدت سے اس کی یاد آتی ہے اور میں اس کی گھر واپسی چاہتی ہوں۔ سٹار سفید اور ٹین ہے۔ چیرٹی ڈاگ لوسٹ کا کہنا ہے کہ 2019 میں 172 کتوں کی چوری کے واقعات ریکارڈ ہوئے تھے جبکہ 2020 میں یہ تعداد 465 تھی۔

 چیرٹی کا کہنا ہے کہ کتوں کی چوری کے واقعات میں 170 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ چیرٹی کا کہنا ہےکہ صرف ایک فیصد چور عدالتوں میں پہنچتے ہیں اور ان کی سزا عام طور پر جرمانہ یا کمیونٹی سروس ہوتی ہے۔ 

نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) سے منسلک امانڈا بلیک مین نے دی انڈی پینڈنٹ کو بتایا کہ یہ وہ چیز ہے جس میں ہم نے حال ہی میں اضافہ ہوتے دیکھا ہے۔ کورونا وائرس کوویڈ 19

پینڈامک کے دوران پالتو جانوروں کی بڑھتی ہوئی مانگ اور زیادہ قیمتوں کا فائدہ جرائم پیشہ افراد اٹھا رہے ہیں۔ ڈاگ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ انگلش بل ڈاگ کی قیمت میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈاچنڈز کی قیمت میں 73 فیصد اور پگس کی قیمت میں 78 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 ڈاگ لوسٹ کی والنٹیئر شیلی نے کہا کہ کتے چوروں کو سخت سزا دینے کی ضرورت ہے۔ یہ پالتو جانور خاندان کا حصہ ہوتے ہیں اور جب وہ ان سے محروم ہو جائیں تو صورت حال ان کیلئے پریشان کن ہوتی ہے۔ بلیو کراس اینیمل چیرٹی کتوں کو چوری سے محفوظ رکھنے کیلئے اونرز کو ٹپس فراہم کرتی ہے۔

نارتھ یارکشائر میں فیملی نے اپنے چوری ہو جانے والے کتوں کے جوڑے  کی بازیابی کیلئے 44 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔  فیملی سربراہ کے مطابق کتے ان کے اور بچوں کیلئے کتے انمول ہیں، جن کی جدائی نے انہیں غمزدہ کردیا ۔