سینیٹ الیکشن : 48 نشستوں پر 78 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

سینیٹ الیکشن : 48 نشستوں پر 78 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
کیپشن:   سینیٹ الیکشن : 48 نشستوں پر 78 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع سورس:   فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات کے لیے ملک بھر میں اب تک 78 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی 16 نشستوں پر ملک بھر سے کاغذات جمع ہوئے۔

14 ٹیکنوکریٹس اور علماء کی نشستوں پر کاغذات جمع کروائے گئے۔ 5 غیر مسلم کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔اسلام آباد سے دو جنرل اور دو خواتین کی نشست پر 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

اب تک پنجاب سے 15،سندھ سے 20 اور خیبرپختونخواہ سے 24 امیدواروں نے کاغذات فائل کیے گئے۔ بلوچستان میں 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو ہو رہے ہیں۔ ملک بھر سے 48 نئے سینیٹر منتخب ہوں گے۔