پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چور عمران خان ہے: مریم نواز

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چور عمران خان ہے: مریم نواز
کیپشن: پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا چور عمران خان ہے: مریم نواز
سورس: فائل فوٹو

ڈسکہ : مسلم لیگ ن  کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کہتا ہے عوام بھوکی مر رہی ہے تو میں کیا کروں۔ یہ ووٹ مانگے آئے تو ان سے پوچھنا آٹا اور چینی چوری کرکے کس منہ سے آئے ہو۔

ڈسکہ میں ضمنی انتخابات میں جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ 73 سال میں سب سے بڑا چور عمران خان ہے۔ یہ سلیکٹڈ عوام کی نہیں بلکہ اپنے لانے والوں کی خدمت کر رہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 6 سال میں ایک میٹروبنائی اس کوبھی دھکا لگانا پڑتا ہے، نوازشریف اورشہبازشریف کےبغیرپنجاب لاوارث ہوگیا ہے۔ عمران خان کےدائیں گیس چور،بائیں چینی چور،نیچے ساری اے ٹی ایم  ہیں۔

عمران خان اکیلا نہیں،اس کے آگے آٹا چورپیچھے بجلی چورہیں۔ یہ الیکشن نہیں جنگ ہے،ایک طرف نوازشریف اوردوسری طرف آٹا چورہیں۔ نوازشریف نے4سال پہلے کہا تھا عمران خان کرکٹ کھیلو یہ آپکےبس کی بات نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ وہ مرجائے گا مگرنوازشریف کونہیں چھوڑے گا۔ میرے بھائیو پنجاب رو رہا ہے۔ پنجاب شہباز شریف کو یاد کر رہا ہے۔