پی ٹی آئی نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا

پی ٹی آئی نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا
کیپشن: پی ٹی آئی نے عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا
سورس: فائل فوٹو

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کی تنظیم کی طرف سے اعتراض کے بعد عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم نے پارلیمانی بورڈ کو فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق  ‏بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کردیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو پیراشوٹ قرار دیا تھا۔اور کہا تھا کہ عبدالقادر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔