شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہی ہے، وزیر خارجہ

شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہی ہے، وزیر خارجہ
کیپشن: شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہی ہے، وزیر خارجہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قیریشی نے کہا سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہی ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کرپٹ اور بوسیدہ نظام کی تبدیلی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا اور وزیراعظم ملک میں کرپشن کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کی ہے۔

شاہ محمود قریشی کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے اور شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہی ہے اور ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہی ہے۔ سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے اور اپوزیشن پرانا پاکستان چاہتی ہے جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت ہو گی۔ 

ادھر  پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان کی تنظیم کی طرف سے اعتراض کے بعد عبدالقادر سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔ وزیر اعظم نے پارلیمانی بورڈ کو فیصلے پر نظرثانی کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق  ‏بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کردیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو پیراشوٹ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ عبدالقادر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔