کورونا کے باعث مزید 41 مریض انتقال کر گئے

کورونا کے باعث مزید 41 مریض انتقال کر گئے

  

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا،  گزشتہ روز مہلک وبا نے  مزید 41 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں اب تک  عالمی وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی  تعداد 29 ہزار 772ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 55 ہزار 304کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 3ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5 عشاریہ 79  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار623مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں