بھارت، سکول نے حجاب اور برقع پر پابندی واپس لے لی

بھارت، سکول نے حجاب اور برقع پر پابندی واپس لے لی
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

مرشد آباد: بھارت کی ریاست کرناٹک سے مسلم دشمنی دوسری ریاستوں میں پھیلنے لگی اور اب مغربی بنگال میں بھی اس کی لہر پہنچ گئی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر مرشد آباد میں سکول ہیڈ ماسٹر نے طالبات کے نقاب اوربرقع  پہننے پر پابندی عائد کی جس کے بعد والدین اور اہل علاقہ سراپا احتجاج ہو گئے۔

والدین کی جانب سے اسکول کے باہر شدید احتجاج کیا گیا جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ذریعے انہیں منتشرکرنےکی کوشش کی گئی۔ تاہم والدین بھی ڈٹے رہے جس پر اسکول انتظامیہ کو برقع اور حجاب پر پرپابندی کا فیصلہ واپس لینا پڑگیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں اسکولوں اور کالجوں میں مسلمان طالبعلموں کے حجاب اور پرقع پہننے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں