خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلہ

اسلام آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ کوہ پیما مرکزکے مطابق گزشتہ رات صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات  سمیت مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ   زلزلہ کی گہرائی 130 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی خیبرپختونخوا کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے تھے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ  زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا بارڈر تھا اور اس کی گہرائی 180 کلومیٹر  تھی۔

مصنف کے بارے میں