دیرینہ ساتھی کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

دیرینہ ساتھی کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار افسوس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ ساتھی اور  تحریک انصاف کے اہم کارکن عارف راز  کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغا م میں وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکن عارف راز مرحوم کی  اپنے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ۔انہوں نے لکھا کہ ’عارف راز کے انتقال کا سن کر بے حد افسوس ہوا، ہمارے سب سے زیادہ جانثارنظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے جو 25 سال پہلے ہمارے ساتھ شامل ہوئے اور ہر طرح کے حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں‘

مصنف کے بارے میں