تحریک عدم اعتماد پر ساتھ دیں: شہباز شریف نے چودھری برادران سے مدد مانگ لی 

تحریک عدم اعتماد پر ساتھ دیں: شہباز شریف نے چودھری برادران سے مدد مانگ لی 

لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت و سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ 

نیو نیوز کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری برادران کی ملاقات کے دو دور ہوئے ۔ پہلی ملاقات میں وفد ارکان شامل تھے جبکہ دوسرے دور میں شہباز شریف ، چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہی شامل تھے۔ 

شہباز شریف نے چودھری برادران کو پی ڈی ایم کے فیصلوں کے بارے میں اعتماد میں لیا۔شہباز شریف نے چودھری شجاعت اور پرویز الہی کو نواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا۔

شہباز شریف نے درخواست کی کہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے نااہل حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں ۔ تینوں رہنماؤں کی ملاقات میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی ۔نااہل حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں۔ 

شہباز شریف اور چودھری برادارن کے درمیان دو دھائیوں کے بعد سیاسی ملاقات ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں