پشاور زلمی کی 55 رنز سے فتح، کراچی کنگز کو مسلسل چھٹی شکست

پشاور زلمی کی 55 رنز سے فتح، کراچی کنگز کو مسلسل چھٹی شکست

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کراچی کنگز کی یہ مسلسل چھٹی شکست ہے۔ 
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ 
حضر اللہ زازئی 52 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد حارث 49، لائم لیونگ سٹون 6، شعیب ملک 31، بین کٹنگ 26، شرفین ردرفورڈ 11 اور حیدر علی 2 رنز بنا سکے۔ 
کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نبی، عمید آصف اور قاسم اکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم نے ایک بار پھر بری کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز ہی بنا سکی، بابراعظم کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ 
کپتان بابراعظم نے 46 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بنائے جبکہ شرجیل خان 14، جو کلارک 26، محمد نبی 15، این کوبین 14، عامر یامین 6، صاحبزادہ فرحان 1 اور کرس جورڈن 1 سکور بنا سکے۔ 
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور وہاب ریاض نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمر اور لائم لیونگ سٹون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

مصنف کے بارے میں